آنکھوں کے نیچے حلقے کیسے ختم کیے جا سکتے ہیں۔

Photo of author

By اریج

"آنکھوں کے نیچے حلقے” آج کل کے دور میں چاہے وہ مرد ہو یا عورت چاہئیں کوئی عورت ہو. ہر کسی کو خوبصورت دیکھنے کا شوق ہوتا ہے. خوبصورت چہرہ اس کو کہا جاتا ہے۔ جس چہرے پر کوئی داغ نہ نظر آئے. لیکن اگر یہ سب کچھ ہونے کے باوجود آنکھوں کے نیچے ہلکے ہو تو انسان کی خوبصورتی پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
ان حلقوں کے علاج ہمارے کچن میں ہی موجود ہیں۔ اورہم اس کے لیے بہت آسان طریقہ بتائیں گے۔ آپ جس کی مدد سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی ختم ہو جائیں گے۔ اورچہرہ بہت خوبصت آنے لگے گا۔ یہ اپ کو اپنے کچن میں چیزے ملے گی۔

مارکیٹ کی کریم:

مارکیٹ کی کریموں میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کے لیے جو مختلف برینڈز کی کریموں کو متعارف کروایا جاتا ہے۔ ان کا ایک تو استعمال کرنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ دوسرا یہ کہ! ان کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ اور ہم لوگ اپنی آنکھوں کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ اگر یہ تیز کیمیکلز کی کریم ہمارے آنکھوں کے نیچے سائیڈ ایفکٹ کر دے ۔

تو اور اس کی وجہ سے آپ کی نظر کو کوئی مسئلہ بن جائے۔ تو اپنی غلطی سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔ اور اس سے بہتر ہے۔ ان کریموں سے دور ہی رہے۔ اور گھر کے نسخوں سے اپنی آنکھوں کے سیاہ حلقے کو ختم کریں۔ اورخوبصورت بن جائے۔

اس کو بھی لازمی پڑھے۔ 

چہرے کے دانے اور داغ دھبے کے لیے گھریلو ٹوٹکے۔
ہم جلد کو کیسے تروتازہ رکھ سکتے ہیں۔

ان حلقوں کی وجوہات:

  1. نشہ اور ادویات کا استعمال
  2. ہارمونز کی تبدیلی:
  3. عمر کا بڑھ جانا:
  4. آنکھوں کا تناؤ
  5. پانی کی کمی ہوجانا
  6. تیز دھوپ میں جانا:
  7. جینیات
  8. نیند کا پوری نہ ہونا

نیند کا پوری نہ ہونا آنکھوں کے نیچے حلقے:

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کی وجہ یہ بھی ہے۔ کہ جب ہم لوگ اپنی نیند نہیں پوری کرتے۔ اس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں۔ اور ہماری خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے! کہ ہم اپنا خیال رکھیں۔

نشہ اور ادویات کا استعمال آنکھوں کے نیچے حلقے:

اس حلقوں کی بڑی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے۔ کہ جب ہم کوئی نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اور اس کی یہ عادت بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں۔ اگر ایسا کچھ بھی ہو تو بہتر ہے۔ کہ خود کو اس عادت سے بچائے۔ اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

آنکھوں کے نیچےحلقے ہارمونز کی تبدیلی:

جب کسی بھی خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی آتی ہے۔ تو بھی ہمارے جسم میں مختلف چیزیں رونما ہو رہی ہوتی ہیں۔ اور اس کی وجہ سے بھی ہمارے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں۔ ہارمونز کی تبدیلی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس کے لیے خواتین کو بھی چاہیے۔ کہ وہ اپنا خیال رکھئے۔

عمر کا بڑھ جانا:

جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی جاتی ہے۔ ویسے ہی ہمارے چہرے پر جسم پر تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں۔ اس کی وجہ سے بھی ہمارے چہرے پر سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں۔

آنکھوں کا تناؤ آنکھوں کے نیچے حلقے:

ٹی وی اسکرین، موبائل، لیپ ٹاپ، یا کمپیوٹر پر زیادہ تر وقت گزارنے کی وجہ سے ان کی لائٹ ہماری آنکھوں میں تناؤ پیدا کرتے ہیں۔ اور ہماری ڈپریشن کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ زیادہ نظر لگانا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اور لیٹ کر موبائل استعمال کرنا بہت ہی برا اثر ڈالتی ہے۔ ہماری صحت پر۔ اور آنکھوں پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں۔

پانی کی کمی ہوجانا

جب ہمارے جسم کو اس کے مطابق پانی نہیں ملتا۔ تو اس کی وجہ سے بھی ہمارے چہرے کی رنگت میں فرق آ جاتا ہے۔ اور بھی بہت سے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے جسم کو پانی کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اور پانی کا ہمارے چہرے سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اگر ہم پانی کم پیتے ہیں۔ تو ہمارے چہرے پر دانے بھی بننے لگتے ہیں۔ اور چہرے پر خشکی ہونے لگتی ہے۔سیاہ حلقے جیسی چیزیں ہونے لگتی ہیں۔

تیز دھوپ میں جانا:

ہماری چہرے کے لئے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ جب ہمارے چہرے پربہت زیادہ دھوپ پڑتی ہے۔ تب بھی ہمارے آنکھوں کے نیچے والی جلد بدلنے لگتی ہے ۔اورسیاہ حلقے پڑھنے لگتے ہیں۔ اور ہمارے چہرے کی رنگت بھی بدلنے لگتی ہے۔ اور ہمارے جلد کو خشک بنا دیتی ہیں۔

جینیات:

اکثر ہمارے خاندانی بھی ہو سکتے ہیں۔ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے اس چیز کو ظاہر کرتا ہے۔ کہ یہ جنیاتی ہیں۔ جو آپ کے خاندان میں برسوں سے چلی آرہی ہے۔ اور وہی چیز آپ کے اندر پائے جائیں۔ تو اس کو ختم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

                                  سیاہ حلقوں کا علاج

  1. دودھ کا استعمال:
  2. وٹامن ای کا استعمال:
  3. نیند کا نام پوری ہونا:
  4. ناریل کا استعمال
  5. کھیرے کا استعمال
  6. آلو کا استعمال
  7. ٹی پیگ کا استعمال
  8. ٹماٹر کا استعمال
  9. ایلوویرا کا استعمال

دودھ کا استعمال:

دودھ میں وٹامن اے پائے جاتے ہیں۔ جو کہ ہماری جلد کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس کو استعمال کرنے سے ہمارے چہرہ جوان تروتازہ رکھتا ہے۔ اورچہرہ بے حد حسین نظر آنے لگتا ہے۔ اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے ٹھنڈے دودھ کو ایک چھوٹی سی پیالی میں ڈال لے۔ اور پھر ہمیں اس کو فریج میں رکھ دینا ہے۔ اور دس منٹ کے بعد اس کو اپنی آنکھوں کے نیچے 15 منٹ کے لیے رکھ دیے۔ اور اس عمل کو دن میں دو مرتبہ دہرائیں تو آپ کے آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے۔

آنکھوں کے نیچے حلقے وٹامن ای کا استعمال:

وٹامن ای کا استعمال کر کے ہم اپنے چہرے کو بہت خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ہمارے چہرے کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اور اس کو استعمال کر کے اپنے انکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ میں بہت سے کیپسول اویلیبل ہوتے ہیں۔ ان کو رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے پر مساج کریں۔ اور اس کو رات بھر پر لگا رہنے دیں۔ اس سے آپ کے سیاہ حلقے بھی ختم ہو جائیں گے۔

نیند کا نام پوری ہونا آنکھوں کے نیچے حلقے:

ہمیں نیند کا بہت خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ سب سے بڑی وجہ نیند کا نہ پوری ہونا ہے۔ اور اس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑھتے ہیں۔ اور رات کو مسلسل جاگنا بھی بہت بڑی بیماری ہے ۔ان دونوں چیزوں کی وجہ سے حلقے زیادہ پڑھتے ہیں۔ اس لیے ہمیں کم از کم 8 گھنٹے کی نیند آرام سے پوری کرنی چاہیے۔ اور رات کی نیند کی بہت سے فوائد ہیں۔ 8 گھنٹے کی نیند لازمی ہمیں پوری کرنی چاہیے۔

آنکھوں کے نیچے حلقے ناریل کا استعمال:

ناریل کا تیل بھی ہمارے آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ حلقوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ اور ہمیں اس کا تیل استعمال کرنا چاہیے۔ یہ ہماری آنکھوں کے نیچے پڑھنے والی لکیروں کو ختم کرتا ہے۔ رات کواستعمال کریں۔ اور پھر رات بھر اس کو لگا رہنے دیں۔

آنکھوں کے نیچے حلقے کھیرے کا استعمال:

ہماری آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اور یہ ہماری چہرے کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ آپ کے چہرے کو بہترین نیکھار میں دستیاب کرتا ہے۔ اور آپ کو اس کے استعمال کرنے سے پہکے 30 منٹ فریج میں رکھ دیں اور پھر اس کو اپنے حلقوں پر لگائے۔ اور بہترین استعمال کے لئے اس کو دن میں دو بار استعمال کریں۔ تاکہ جلد از جلد آپ کے حلقے ختم ہو سکتے ہیں۔

آنکھوں کے نیچے حلقے آلو کا استعمال:

آلو میں بہت سے وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔ اور آپ کو تروتازہ اور جوان بہترین جلد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے لیے آلو کا جوس نکال کر اس کو پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اور پھر اس میں کاٹن کو رکھ دے۔ اور اپنے حلقے پر رکھے۔ اور بیس منٹ کے بعد فیس کو نیم گرم پانی سے واش کر لے۔

ٹی پیگ کا استعمال

ٹی پیگ کا بہترین استعمال ہماری آنکھوں کے لئے بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ہمارے حلقوں کے لیے بہت مفید ہے۔ جو کہ آپ کی خون کی نالیاں ہوتی ہے۔ اس کوسکڑانے میں مدد دیتا ہے۔ جوآنکھوں کی سوجن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے استعمال کے لیے ٹی پیگ کو دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اورپھر 15 منٹ کے لئے اس کو اپنی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ اور فیس کو واش کر لیں۔

ٹماٹر کا استعمال

ٹماٹر بھی ہمارے جلد کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے پیس کر ہم اپنی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگانے سے سیاہ حلقےختم ہو جاتے ہیں۔

انڈے کا استعمال

انڈے کی سفیدی ہمارے چہرے کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ انڈے کی سفیدی کو لے کر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگائیں۔ اور اس کو بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے کے استعمال سے بھی آپ کے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ کی آنکھوں کے گرد جو لیکروں پڑھی ہوتی ہیں۔ وہ بھی ختم کرتی ہے۔ جھورلیوں کو بھی ختم کرتی ہے۔ اور بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ آپ کے چہرے کے لئے بہترین ہے۔

ایلوویرا کا استعمال

ایلوویرا کے استعمال سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ہمارے پورے چہرے کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کو شہد میں ڈال کر استعمال کرنے سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اور اس کو ہم اپنی آنکھوں کے گرد لگاتے ہیں۔ ہماری آنکھوں کی سوجن کو کم کرتا ہے۔ اور ہمارے لکیروں کو بھی ختم کرتا ہے۔ جو چہرے پر اکثر پڑ جاتی ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے! کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس استعمال کریں۔ بہترین استعمال کے لئے اس کو پورے دن میں ایک سے دو بار استعمال کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں! اگر آپ کے کوئی مسئلہ ہے چہرے پر کوئی حلقے ہیں۔ اور وہ ختم نہیں ہو رہے۔ تو اپنا اظہار اپنے کمنٹس باکس میں کر سکتے ہیں۔ ہم اپ کو نسخہ بتائیں گے۔ جس سے آپ کے حلقے ختم ہو سکیں گے۔ سب سے پہلے اس کے لیے تو اس کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہے۔

میری روز کی روٹین اور میری دوست

 

Leave a Comment