میاں بیوی میں محبت کا وظیفہ 

Photo of author

By اریج

"میاں بیوی میں محبت” اللہ تعالی نے میاں بیوی کے رشتے کو بہت خوبصورت رشتہ بنایا ہے.  جس کو اللہ تعالی نے اپنی نشانی کہا ہے. اور کسی کو اللہ تعالی نے اپنی نشانی نہیں کہا. میاں بیوی کو ایک دوسرے کا ہمدرد اور ایک دوسرے کا پردہ پوش رہنا چاہیے۔ اس طرح شوہر اور بیوی کا اخلاقی کمال یہ ہے۔ کہ ایک دوسرے کی کمزوری کو چھپائے۔  اس پر صبر کریں۔ اور ایک دوسرے کی خوبیاں کو نگاہ میں رکھے۔

 میاں بیوی میں محبت کا وظیفہ 

 میاں بیوی اگر ایک دوسرے سے ناراض ہے۔  تو بیوی یہ عمل کرے۔ اور اگر بیوی خاوند سے ناراض ہے تو خاوند یہ عمل کرے۔  یہ عمل اس طریقے سے کرنا ہے۔  جب آپ سونے کے لئے بستر پر جائیں. تو رات کو سونے سے پہلے پہلے آپ نے یہ لفظ 21 مرتبہ پڑھ لینا ہے۔

 

  اور پھر ناراضگی دور کرنے کے لئے اور آپس میں بے پناہ محبت پیدا کرنے کے لئے اللہ تعالی سے دعا مانگنی ہے

 اس کے اول و آخر درود پاک پڑھنا لازمی ہیں. اور آپ کے کپڑوں کا صاف ہونا بہت ضروری ہے.  باوضو حالت میں اس وظیفے کو کریں. اور جگہ کا پاک ہونا بے حد ضروری ہے۔

 اور اس عمل کو کرتےہی اللہ تعالی کے فضلو کرم سے  آپس میں بے پناہ محبت ہو جائے گی۔ اور لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔

اس کو بھی لازمی پڑھے۔

میاں بیوی میں رہنے والا جھگڑا ہمیشہ کے لئے ختم

 بیوی کا شوہر پر حق 

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔  میاں بیوی کو چاہیے۔  کہ وہ جب بھی کھانا کھائے۔  تو اپنے شوہر کو بھی ساتھ کھلائے۔  شوہر کی مالی حیثیت سے زیادہ اس سے مطالبہ بھی نہ کرے۔  اپنے شوہر کو غربت کی صورتیحال میں حقیر نہ سمجھیں۔  

شوہر کا نام لے کر نہ پکارے۔  شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے۔ شوہر کو عزیزواقارب کے ساتھ  لڑائی جھگڑا نہ کرنے دے۔ عورت اپنے رب کا حق ادا نہیں کر سکتی۔  جب تک وہ اپنے شوہر کا کوئی بھی حق ادا نہیں کرے گی۔  شوہر کے لیے بناؤ سنگھار کرنا۔ شوہر کا حق ادا کرنے سے اللہ تعا لی سے بیوی کو اجر ملتا ہے۔

 شوہر پرحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی طرح اپنا مال خرچ کرنا سعادت  سمجھے۔  شوہر کو کوئی پریشانی آجائے۔ تو اس کو تسلی دے۔ اس کے حق میں نماز پڑھ کر دعا مانگے۔ اللہ تعالی کو یہ عمل بہت پسند ہے۔ بیوی کا شوہر کے حق میں دعا کرنا۔  

شوہر کا بیوی پر حق: میاں بیوی میں محبت

 شوہر اپنی بیوی کے خلاف کسی کو بات کرنے کا موقع نہیں دیتا۔ کیوں کہ ایک اچھا شخص اپنی بیوی کی عزت و نفس کا خیال رکھتا ہے۔  بیوی سے محبت کرنا کوئی  عیب والی یا شرمانے والی بات نہیں ہے۔  شوہر اپنے گھر والوں کے سامنے اپنی بیوی سے محبت بھری گپ شپ کرنے یا پیار والا نام لیکر بلانے سے ہرگزنہ جیہجکے۔  کیوں کہ بیوی سے ہنسی مذاق کرنا یا پیار والا نام لیکر بلانا سنت ہے۔  اور اس طرح سب کے سامنے اسے عزت دینے سے بیوی کو اپنے شوہر سے محبت نہیں بلکہ عشق ہو جاتا ہے۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم خود کھانا کھانے بیٹھو۔  تو اس کھانے میں اپنی بیوی کو لازمی شریک کرو۔  اور موسم کے مطابق جو کپڑا اپنا بناؤ۔  ویسا ا بیوی کا بھی خیال رکھو۔ اور بیوی کو بھی بنا کر دوں۔ اگر کوئی ناراضگی کی بات ہو جائے۔  تو اسے گھر سے باہرنہ نکالو۔

  اپنی بیوی سے اتفاق کرے۔  اور ساتھ دے. اور اپنی بیوی کے خرچ کا بندوبست کرے. شوہر کی اولین ذمہ دار کار ہے.  کہ اس طریقے سے بیوی کو جیب خرچ دیا جائے.  کہ اپنی جائز ضروریات کے لئے پریشان نہ ہوں. کہ وہ اپنی مرضی سے اسے خرچ کرسکے. اس کا حساب نہ لیا جائے۔ 

میاں بیوی کی زندگی بدل دینے والی باتیں

 خوش نصیب ہے وہ بیوی جس کی غیر موجودگی میں اس کا شوہر بے چین رہے۔  شوہر اورمییاں بیوی ایک دوسرے کا سایہ ہوتے ہیں۔ سایہ کے بینا انسان تنہا رھ جاتا ہے۔   جب شوہر اپنی بیوی کو حقیقی محبت دیتا ہے۔  تو بیوی اپنے والدین سے بھی بڑا درجہ اپنے شوہر کو دیتی ہے۔  اچھے میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہتے ہیں۔  اور ایک دوسرے کے جذبات کے ساتھ نہیں کھیلتے۔

اور شوہر بھی وہی اچھا ہوتا ہے۔  جو بیوی کے چہرے کی  مسکراہٹ کی وجہ بنے۔  اور کیوں کہ عورت کے چہرے کے سارے رنگ شوہر کی وجہ سے ہوتے ہیں۔  وہ خوشی کے رنگ ہو یا غم کے رنگ ہو۔ سب شوہر کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اپنی بیوی کو خود عزت دو گے۔ تو گھر والے بھی اس کا خیال رکھیں گے۔  اگر آپ اس کو سب کے سامنے بے عزت کرو گے ۔ تو کوئی بھی اس کی عزت  نہیں کرے گا۔  بے شک وفادار اور ساتھ نبھانے والا شوہر کسی نعمت سے کم نہیں۔

  میاں بیوی میں محبت کا وظیفہ 

  یہ آیت مبارکہ  صرف 12 دن کے اندر اندر تمام مقاصد یعنی میاں بیوی کے درمیان بے پنا محبت پیدا ہو جائے گی۔  اللہ کے فضل و کرم سے اس وظیفے کو باوضو حالت میں کرے۔ کپڑوں کا صاف ہونا ضروری ہے۔  پانچ وقت کا نمازی ہونا بھی ضروری ہے۔  اور جگہ کا پاک صاف ہونا بھی ضروری ہے۔  یہ احتیاطی تدابیر ہے جس کو کرنا لازمی ہے۔ 

 شوہر کی لاڈلی بننے کا وظیفہ

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ  شوہر کی لاڈلی بننے کے لئے اس وظیفہ کو محبت کے لئے ہر نماز کے بعد ایک سو اکتیس بار  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر تصویر میں مطلوب پر دم کرے۔  اس وظیفے کو بھی پاک صاف حالت میں کرنا بہت ضروری ہے۔  کیونکہ کوئی بھی وظیفہ ہم کرتے ہیں۔ تو ہمارا پاک صاف ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے۔  اور پانچ وقت کا نمازی ہونا بھی ضروری ہے۔  اس کے علاوہ جگہ کا پاک صاف خیال رکھے۔

اچھی بیوی اپنے شوہر کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اچھی بیوی اپنے شوہر کو ہر طرح سے خوش رکھتی ہے۔  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ میاں بیوی کا ایک دوسرے کی طرف مسکرا کر دیکھنا بھی ثواب ہے۔  دونوں جب ایک دوسرے کی طرف مسکرا کر دیکھتے ہیں۔  تو فرشتے ان کے نامہ اعمال میں ایک نیکی لکھ دیتے ہیں۔  گھر والوں سے شوہر کی برائی نہ کرے۔ 

شوہر کی پسند کو اہمیت دینا چایئے۔ خوش ہو شوہر کے کام کریں۔ جو شوہر کو پسند آئے۔ اور اس سے وہ خوش ہو۔ اور اللہ تعالی بھی آپ کے اعمال سے خوش ہوں.

Leave a Comment