چہرے کے دانے اور داغ دھبے کے لیے گھریلو ٹوٹکے۔

Photo of author

By اریج

"چہرے کے دانے” آج کل ہمارے نوجوان چاہے وہ مرد ہے یا عورت اس کو خوبصورت نظر آنا ہے۔ کسی کو اپنا رنگ گورا کرنا ہے۔ اور کسی کو اپنے چہرے سے داغ دھبے اور دانوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس کے لیے لوگ بہت ہی مختلف کریموں کا استعمال کرتے ہیں۔ اور اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کریموں سے ہمارے چہرے پر کوئی سائڈ ایفکٹ ہو گیا۔ تو کیا ہوگا! ان کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

لوگوں کو چاہیے! سب سے پہلے ہم اپنے چہرے کو پہچاننے۔ کہ ہمارا چہرہ کس قسم کا ہے۔ کس ٹائپ کے چہرے کو کس طرح ڈیل کرنا ہے۔ اس کی مختلف قسم ہے۔ جیسا کہ چہرے پر زیادہ تیل انے سے دانے بنتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں دانوں کو نہیں بلکہ پہلے اپنے چہرے پر آنے والے تیل کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر ہمارے چہرے سے تیل ختم ہو گا۔ تو ہی دانے ختم ہوں گے۔ دانوں کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سب سے پہلے ہمیں دانے بننے کی وجوہات کو پہچاننا بہت ضروری ہے۔

اس کو بھی لازمی پڑھے۔ 

ہم جلد کو کیسے تروتازہ رکھ سکتے ہیں۔
آنکھوں کے نیچے موجود حلقے کیسے ختم کیے جا سکتے ہیں۔

وجویات

  1. پانی کی کمی ہو جانا
  2. دھوپ میں رہینا:
  3. مختلف کریموں کا استعما
  4.  خواتین میں ہار کا تبدیل ہونا
  5. معدے کی گرمی
  6. الرجی کا ہو جانا نا

پانی کی کمی کا ہو جانے سے چہرے کے دانے:

ہمارے جسم میں 70 فیصدحصہ پانی کا ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے۔ اور اگر ہم پانی کم پئیے گئے۔ تو اس کا اثر سب سے پہلے ہمارے چہرے پر ہوگا۔
اور دانے بننا شروع ہو جائیں گے۔ کہ پانی کی کمی کی وجہ سے اور بہت سے مسائل ہمارے جسم میں رونما ہوتے ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔ کہ ہم پانی کا بہت زیادہ اپنی زندگی میں استعمال کریں۔ تاکہ ہم صحت مند اور خوبصورت نظر آئے۔

دھوپ میں رہنے سے چہرے کے دانے:

کوئی انسان زیادہ دھوپ میں رہتا ہے۔ تو دھوپ اس کے چہرے کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔ دھوپ ہماری جلد کو بہت جلدی خشک کر دیتی ہے۔ اور اس کی وجہ سے چہرے پر تیل آنا شروع ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے دانے بھی بننے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمارے چہرے پر چھائیاں بھی پڑھنے لگ جاتی ہیں۔ اورپھر جھورلیوں کا پڑ جانا ایک عام سی بات ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو باہر دھوپ میں جانے سے پہلے اسن اسکرین کا استعمال لازمی کرنا چایئے۔ یہ آپ کی جلد کو نمی دیتا ہے۔ اور تروتازہ رکھتا ہے۔

مختلف کریموں کا استعمال: چہرے کے دانے

جب ہم مختلف کریموں کا استعمال کرتے ہیں۔ اور ان میں جو موجود تیز کیمیکل پائے جاتے ہیں۔ اکثر ہم نے دیکھا ہوگا۔ کہ کریموں پر لکھا ہوتا ہے۔ کہ 7 دن میں اپنا رنگ گورا کرے۔ یا 4 دن میں شرطیہ رنگ گورا کریں۔ یہ رنگ گورا کرنے والی کریم ہے۔ اس طرح کی کریم ہم نے تو لیتے ہیں۔

لیکن ان میں پائے جانے والے بہت سے تیز کیمیکل ہماری جلد کو کتنے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس چیز کا ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ اس لیے بہتر ہے۔ کہ ان کریموں کی بجائے ہم ہم گھریلوں نسخوں کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ تو ہمیں کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہ ہو۔ اور ہمیں ان کے رزلٹ بھی بہت اچھےنلتے ہیں۔

معدے کی گرمی کی وجہ سے چہرے کے دانے؛

چہرے پر دانے بننے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔ کہ جب ہمارے معدے میں گرمی ہو جاتی ہے۔ یعنی اگر گرمیوں میں ہم پانی کم پیتے لیتے ہیں۔ یا پھر کھانے پینے میں کچھ گرم چیزیں کھا لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے معدے میں گرمی ہو جاتی ہے۔ اور پھر ہمارے چہرے پر دانے نکلنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اوران دانوں کے بعد اس کے چھوڑے ہوئےدھبے بھی رہ جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے آپ کے کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہیے۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ ایسا کرنے سے دانوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اور ہم خوبصورت بن سکتے ہیں۔ اور ہم خوبصورت نظرآ سکتے ہیں۔

ہارمون کا تبدیل ہو جانا

جب خواتین کے ہارمونز میں تبدیل ہوتے ہیں۔ تو اس کے جسم میں بہت سی مختلف تبدیلیاں رونما ہونے لگ جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے چہرے پر چھائیوں کا پڑ جانا۔ اور دانوں کا بننا بہت عام سی بات ہے۔ لیکن ان کو گھریلوں نسخوں سے بھی ٹھیک کیا جاسکتا۔

الرجی کا ہو جانا

ہر کسی کی چہرے کی مختلف قسم کی جلد ہوتی ہے۔ ہر کسی کو الرجی نہیں ہوتی۔ اور کسی کی تو جلد بہت نازک ہوتی ہے۔ اور اس پر کوئی پروڈکٹ لگ جائے۔ اور اس نے یہ پروڈکٹ پہلے یوز نہ کیا ہو۔ تو اس کی وجہ سے بھی اس کے چہرے پر الرجی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر سوجن کا ہو جانا ، جلد کا ریڈ ہو جانا ، دانوں کا بن جانا وغیرہ۔ اس کو بھی گھریلوں نسخوں سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے

بہت زیادہ ادویات کا استعمال کرنا:

اگر کوئی انسان بہت زیادہ ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔ اور ان ادویات کی وجہ سے بہت زیادہ معدے میں گرمی پیدا ہوتی ہے۔ ہمارے چہرے پر تبدیلیاں رونما ہونے لگ جاتی ہیں۔ جیسے رنگ کا تبدیل ہوجانا، چہرے پر دانوں کی وجہ سے داغ دبھوں کا رہ جانا، اور ایسی بہت سی چیزیں ہونے لگ جاتی ہے۔ اس کو بھی گھریلوں نسخوں سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

اس کو بھی لازمی پڑھے۔ 

میری روز کی روٹین اور میری دوست

                    چہرے پر بننے والے دانوں کا علاج

  1. چہرے کے دانے ختم کرنا:
  2. چہرے کی خوبصورتی کا قدرتی علاج
  3. چہرے کی چھائیوں اور دانوں کے لیے کامیاب ٹوٹکا!!
  4. مردوں کے چہرے کی چھائیوں کا علاج:
  5. دانوں کے لیے نسخہ:
  6. ایلو ویرا کا استعمال:
  7. باقاعدگی سے اپنے منہ کو دھونا:

چہرے کے دانے ختم کرنا:

چہرے پر بننے والے دانوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا ایک بہترین نسخہ! خواتین مرد اپنے چہرے پر بننے والے دانے سے بہت پریشان ہوتے ہیں۔ اور دانے تو دانے لیکن اس سے پڑنے والے جو داغ دھبے رہ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہماری خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اس کا ایک بہترین نسخہ ہے۔
100 ملی لیٹر سیب کا سرکہ لے کر۔ اس میں 1 سے2 چٹکی ہلدی ڈال دیں دے۔ اور اس کو مکس کر لیں۔ ایک لیموں کا رس نکال کر اس میں ڈال لیں۔ اس مکسچر کو ایک بوتل میں ڈال دیں۔ اور اسے دن میں 2 بار اپنے چہرے پر اسپرے کریں۔ اور اسے دن میں 2 یا 3 گھنٹےاپنے چہرے پر لگا رہنے دیں۔ اور پھر نیم گرم پانی سےفیس کو واش کر لے۔

چہرے کی خوبصورتی کا قدرتی علاج

اپنے جسم میں خون کو صاف کرنابھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کے اس کی وجہ و سے ہمارے چہرے پر دانے بننا شروع ہوجاتے ہیں۔ اپنے جسم سے خون کو صاف کرنے کا بہترین نسخہ!

ایک باؤل میں ڈیڑھ گلاسکھولیں۔ اور اس میں 8 دانے عناب کے شامل کریں۔ اور 8 دانے گل منڈی کے ڈال دے۔ اور اب اس پانی کو اچھے سے پکائے۔ اتنا پکائیں جب تک اس1 کلاس کا آدھا گلاس نہ رہ جائے۔ تو اس کو ٹھنڈا کر لیں۔ اور اچھی طرح چھان لیں۔ اور دن میں ایک دفعہ ضرورپیئے۔ اس سے آپ کے جسم کا خون صاف ہو گا۔ اور آپ کے جسم کا خون صاف ہو گا۔ تو آپ کے چہرے پر اثرانداز ہوگا۔ اور چہرے پر دانے بننا ختم ہو جائیں گے۔

چہرے کی چھائیوں اور دانوں کے لیے کامیاب ٹوٹکا!!

سب یہ جانتے ہیں۔ کہ دانے جب اپنے داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔ تو ہمارا چہرہ کتنا بے رونق لگنے لگ جاتا ہے۔ اس کا ایک بہترین نسخہ یہ ہے!
صندل کا پاؤڈر ایک چمچ لے لیں۔ اس میں ایک چمچ ہلدی کا پاؤڈر شامل کریں۔ اور بادام کا بھی ایک چمچ پاؤڈر کا شامل کرکے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس میں ایک چمچ دہی کا ڈالیں۔ اور اپنے چہرے پر تیس منٹ تک لگائیں۔ اور پھر پانی سے منہ دھو لیں۔ اس سے آپ کے چہرے کی چھائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اور دانوں کے لیے بہت مفید ہے۔

مردوں کے چہرے کی چھائیوں کا علاج:

اگر آپ ان چھائیوں سے بہت پریشان ہیں۔ تو اس نسخے کو ضرور آزما ئیں۔ تا کہ آپ کے چہرے کی ان چھائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔
2 انچ کا ٹکڑا گڑ کا لے لیں۔ اور اس میں سرسوں کے تیل کے 6 چمچ ڈال دیں۔ اور اس کو اتنا پکائیں۔ کہ گڑ جل کر کالا ہو جائے۔ جب گڑجل کر کالا ہو جائے۔ تو اس کو نکال کر پھینک دے۔ اور اس تیل کو رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے پر مساج کریں۔ اور سو جائیں۔ اور صبح اُٹھ کر نیم گرم پانی سے فیس کو واش کر لیں۔ اس کو ہفتے میں پانچ بار ضرور استعمال کریں۔

دانوں کے لیے نسخہ:

اگر آپ کے چہرے پرگردوغبار کی وجہ سے دانے بنتے ہیں۔ تو اس کے لیے آپ سب سے پہلے ایک لیموں کاٹ کر اپنے چہرے پر اس کا اچھی طریقے سےاس کا مساج کریں۔ اور پھر 1 گلاس پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اسے اپنے چہرے کو واش کر لے۔ دن میں دو بار لازمی استعمال کرے اس سے دانے ختم ہوجائے گے۔

چہرے کے دانے: ایلو ویرا کا استعمال:

ایلو ویرا سے ہم اپنے دانوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ اس کا بہترین نسخہ یہ ہے۔ کہ ایک چمچ ایلوویرا میں ایک چٹکی ہلدی کی ڈال کر اس کو اپنے پورے چہرے پر لگائیں۔ 15 منٹ کے بعد چہرے کو خشک کرنے کے بعد اس کو دھو لے۔ اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ بہت فائدہ ہوگا۔ اور دانے ختم ہو جائے۔ اور چہرہ بہت حسین نظر آئے گا۔اور چہرے پر شائن آجائے گی۔

باقاعدگی سے اپنے منہ کو دھونا:

ہمیں اپنا چہرہ باقاعدگی سے دھونا چاہیے۔ کیونکہ جب ہمارے چہرے پر مٹی پڑھتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے چہرے پر پر دانے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے۔ کہ ہم اپنا چہرہ قاعدگی سے دھوئے۔ اور دودھ کا مساج بھی لازمی کریں۔ اور یہ سب ٹوٹکے زمانے سے آپ کا رنگ گورا ہوگا۔ دانوں سے نجات ملے گی۔ اور چھائیوں سے بھی نجات ملے گی۔
آپ کے چہرے کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ تو آپ کمنٹ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو بہتیرین نسخہ بتائے گے۔ شکریہ! 

Leave a Comment